21 جولائی 2012 - 19:30

تہران – اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع اور آرمڈ فورسز کے سربراہ نے کہا ہے کہ شامی فوج کو کمزور کرنا در اصل اسراییلی عناصر کو خوش کرنا اور ملکی مفاد سے غداری کرنے کے مترادف ہے.

ابنا: برگیڈئیر جنرل احمد وحیدی نے ان خیالات کا اظہار شامی ہم منصب "فہد جاسم الفریج" سے فون پر بات کرتے ہوئے کیا. انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس بات پر یقین رکھتا ہے کے شام کا مضبوط دفاعی نظام امریکہ، اس کے حواریوں اور اسراییل کو اپنے ناپاک عزائم حاصل نہیں کرنے دیگا. احمد وحیدی نے کہا کہ اسراییل کی غاصب حکومت اور دہشتگرد، شامی فوج کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے اور شام کے خلاف نفسیاتی جنگ کر کے اسراییل کے لیے کوئی ٹھکانہ نہیں بنا سکتے. انہوں نے مزید کہا کہ شام میں دہشتگرد گروپ جمہوریت نہیں چاہتے بلکہ اسراییلی مفاد کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں. شامی وزیر دفاع نے ایرانی ہم منصب کی جانب سے شامی وزیر دفاع اور فوجی اہلکاروں کی ایک بمب دہماکے میں ہلاکتوں کے اوپر تعزیت کرنے پر شکریہ ادا کیا. فہد جاسم الفریج نے اس موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے شام کی حکومت کی حمایت کرنے کو سراہا. انہوں نے مزید کہا کہ شامی صدر بشار الاسد امریکی – اسراییلی سازش کا مقابلہ کر رہے ہیں جس کا مقصد شام کو شکست سے دو چار کرنا ہے. انہوں نے ایرانی وزیر دفاع احمد وحیدی کو اس بات کا یقین دلایا کہ شام کی بہادر فوج ہر قسم کی سازش کا مقابلہ کرے گی اور دہشتگرد گروپ شامی فوجیوں اور حکومتی اہلکاروں کو قتل کر کے فوج کے جذبے کو کمزور نہیں کر سکتے........

/169